(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج کا مقبوضہ فلسطین کے شہرنابلس کے شمالی علاقے پر دھاوا، گھرگھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمت پرفائرنگ، جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مشرقی شہر نابلس کے علاقے سبسطیہ پرگھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی اور رہائیشوں کو زدوکوب کیا جس بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت دیکھنے میں آئی جس کو روکنے کیلئے صیہونی فوج نے آنسوں گیس کے شیل اور ربڑکی گولیوں کا براہ راست استعمال کیا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
سبسطیہ کے سربراہ محمد عظیم نے کہا کہ صہیونی فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں اور متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ۔