نابلس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سوموار کے روز اسرائیلی فوج کو نابلس میں یہودیوں کی آمد سے قبل تلاشی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم ملا جسے کامیابی کے ساتھ بہ حفاظت ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بم ملنے کی اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ بعد ازاں صیہونی آباد کاروں کو حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ ایک اندازے کے مطابق جمعرات کو 7000 صیہونی آبا کاروں نے غرب اردن میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔