(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے نابلس میں شہریوں کو بلا جواز گرفتار کیا اور ایک شہری کے سینے میں گولیاں مارکر شدید زخمی کیا جو اسپتال پہنچ کر شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر غاصب فوج نے دھاوا بولا ، اس دوران تلاشی کے دوران ایک مکان کا محاصرہ کیا اور مکان میں موجود 23 سالہ محمد عبدالحکیم ندا کو اپنی صفائی دینے کا موقع دیئے بغیر فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جام شہادت نوش کرگیا۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کے عملے نے اطلاع دی کہ صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران ہی ایک فلسطینی خاتون اس وقت زخمی ہوئی جب صیہونی فوج کی ایک گاڑی جان بوجھ کراس کی گاڑی پر چڑھا دی جس کے نتیجےمیں وہ زخمی ہوگئی ۔