(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں صہیونی حکام کی اجازت کے بغیرآزادی کی پر امن ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی گھروں کے باہر صہیونی فوج تعینات۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے نابلس کے بلاطہ کیمپ میں گزشتہ چند روز قبل پر امن ریلیوں پر ناجائزپابندیوں کے خلاف شروع ہونے والی کارروائیوں میں صہیونی فوج سے برسر پیکار مزاحمتی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں فلسطینی باشندے اغواء کرلیے گئے تاہم صہیونی حکام کی جانب سےتعینات فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مقامی باشندوں کو کسی بھی صورت گھروں سے باہرنہ نکلنے کا پابند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ان مسلح تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کی کل تعداد کےبارے میں کوئی مصدقہ خبر موصول نہیں ہوئی ہیں