اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنے حق کی آواز بلند کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے مسلمہ حقوق کے حصول اور مقدس مقامات کے تحفظ کی آواز بلند کرنے والی تنظیم حماس کے کارکنوں اور رہنماؤں کو آئے روز حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک کارروائی ہفتے کے روز نابلس میں کی گئی جب اسرائیلی فوج نے شہر کی متعدد کالونیوں پر دھاوا بولا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے ایک علاقے میں ڈاکٹر ناصر الشاعر الوزیر نام کے شہری کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر کےاندر موجود سامان کی تفصیلی تلاشی لی اور ان کے بیٹے کو انٹیلی جنس دفتر میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا حکم سنا دیا۔
صہیونی اہلکاروں کی ایک دوسری کارروائی، جو شہر کے جنوب مشرقی ٹاؤن سلفیت میں کی گئی، کے دوران دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقے سے ناھض فرج اور ثائر صایل نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان دنوں کو پوچھ گچھ کے لیے کسی نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
