(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہین نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی خفیہ ایجنسی نے پوری دنیا میں حماس کے عہدیداروں پر قاتلانہ حملے کیے۔
"یوسی کوہن” نے عبرانی اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں حماس رہنماؤں اورعہدیداروں پر حملوں میں ملوث افسران کے نام نا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا بہ خوبی جانتی ہیں کہ کسی لیڈر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کرنا موساد کیلئے کوئی مشکل کام نہیں، موساد نے حماس کے ارکان پر قاتلانہ حملوں میں ہلاکتوں کا ارتکاب کیا تاہم حماس رہ نماؤں کے قتل کے واقعات کو اسرائیل سے منسوب کرنا آسان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ "حماس” نے پچھلے کچھ عرصے میں موساد پر تیونس اور ملائشیا میں متعدد کارکنوں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے ، جبکہ "اسرائیل” ان الزامات پر نا کوئی تصدیق کی اور نا ہی تردید کی تھی ۔