• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

منڈیلا آزادی کے متوالوں کے لیے نمونہ تھے، خلا ہمیشہ رہے گا: مشعل، ھنیہ

ہفتہ 07-12-2013
in فلسطین
0
plf mendela
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] اور جماعت کی مرکزی قیادت کی جانب سے سیاہ فام امریکی لیڈر نیلسن منڈیلا کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ

نیلسن منڈیلا کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے۔ حماس دکھ کی اس گھڑی میںافریقی عوام کے ساتھ ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل افریقی لیڈر آنجہانی نیلسن منڈیلا کی قربانیوں اور سیاہ فام افریقی قوم کی آزادی کے لیے طویل جنگ لڑنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خالد مشعل نے کہا ہے کہ مرحوم منڈیلا دنیا بھرمیں آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے جنگ لڑنے والی قوموں کے ہیرو تھے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی افریقی قوم کی قیادت کی بلکہ ہمیشہ فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد کی بھی حمایت کی۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ نیلسن منڈیلا اب ہمارے درمیان میں نہیں رہے ہیں لیکن ان کا اسوہ اور نمونہ تاحیات باقی رہے گا، البتہ ان کی قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت زندگی ایک بڑاخلا چھوڑ گئی ہے جو پوری زندگی پورا نہیں ہوسکے گا۔ وہ ظلم استبداد کے خلاف دنیا کی ایک موثر آواز تھی جوہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہے۔

ادھرغزہ کی پٹی میں حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے بھی نیلسن منڈیال کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا کہ ان کی حکومت، فلسطینی عوام اور حماس سب نیلسن منڈیلا کی وفات پر دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نےپوری زندگی آزادی ، حریت اور انسانی حقوق کے لیے جدو جہد کی۔ ہم انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق لیڈر آنجہانی نیلسن منڈیلا کی وافات پر اسماعیل ھنیہ جنوبی افریقہ کے عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

درایں اثناء بیروت میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بھی نیلسن منڈیا کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ حماس  کی جانب سے جاری ایک بیان میں نیلسن منڈیلا کی جنوبی افریقی عوام کے حقوق کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عظیم لیڈر کی وفات کو پوری دنیا کےلیے دکھ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیلسن منڈیلا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد پوری دنیا میں ہرطرف منڈیلا کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.