باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم محمد نجیب پیر کے روز غزہ کی پٹی کا دورہ کر رہے ہیں، ان کا یہ دورہ دس گھنٹوں پر محیط ہو گا۔ مقامی فلسطینی روزنامے نے اپنی ہفتے کی اشاعت میں بتایا کہ ملائشیا کا ایک وفد پیر کے روز غزہ پہنچ رہا ہے، ملائشیا کے وزیر اعظم کی سربراہی میں کسی بھی ملائشیائی سرکاری وفد کا یہ پہلا دورہ غزہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملائشیائی وزیر اعظم نجیب کے ہمراہ انکی اہلیہ، وزیر خارجہ اوردیگر متعدد اعلی حکومتی عہدیدار بھی غزہ آئیں گے جہاں وہ دس گھنٹے رہیں گے۔ اس دوران وہ فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے علاوہ ملائشیا کے فنڈز سے غزہ میں کھولے گئے اسکول اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال چودہ تا اکیس نومبر غزہ پر جاری رہنے والی آٹھ روزہ اسرائیلی غارت گری میں دو سو کے لگ بھگ فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سے اب تک متعدد عرب ممالک کے وفود اور سربراہان مملکت غزہ کا دورہ کرکے اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کر چکے ہیں۔