قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مغربی جنین کی الیامون میونسپلٹی پر حملہ کیا اور متعدد شہریوں کو سالم فوجی کیمپ کے انٹیلیجنس دفتر پیشی کے نوٹس جاری کئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا نے صہیونی فوج نے پچپن سالہ فلسطینی شہری عبدالغنی ابو الھیجا کو سمن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی وہ سالم فوجی کیمپ میں قائم خفیہ فورس کے دفتر حاضر ہوں۔ نوٹس میں دھمکی دی گئی ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا اسرائیلی فوج نے چند روز قبل رہائی پانے والے نوجوان عدنان عزت الجعبری اور الیامون بلدیہ کے ڈائریکٹر سکول حسن ظاہر زاید کے گھر چھاپا مارا۔ فوجیوں نے ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی اور تادیر مختلف سوال جواب کرتے رہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
