(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے نابلس، العیسویہ اور بیت المقدس کے متعددعلاقوں پر چھاپے مارے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا جبکہ بیرزیت کے علاقے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
مصدقہ معلومات کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی فوج نے گزشتہ روز رات میں بیر زیت قصبےپر چھاپہ مار کر روائیتی لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی قصبے پرعلی الصبح دوبارہ دھاوا بول کرقصبے کے رہائشیوں کو تشددکا نشانہ بنایا جس کے بعد مقامی باشندوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ساتھ ہی قابض فوجیوں نے العیسویا سےبھی3 نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔
دوسری جانب غاصب فوجیوں نے نوجوان موز ابو عیشہ کو عسکر البلدکے علاقے سے اور نوجوان صفوان الصدر کو نابلس کے جنوبی پہاڑ میں واقع شارع ھواش سے گرفتار کر تے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ایک اور خبر کے مطابق صہیونی فوج نےگزشتہ روز ہی بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے3شہریوں کوگرفتار کیا جن میں عید کیمپ سے تعلق رکھنے والے محمد زیاد العتیق، جبل ہندازہ کے علاقے سے 30سالہ عاصم حسن الوردیان اور مرح ربح کے گاؤں سے حسام محمد الشیخ کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی کے بہانے گرفتاریاں کی گئیں۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں ہونے والی ان گرفتاریوں کی زد میں صرف بے گناہ فلسطینی باشندے آتے ہیں جن کو صہیونی فوج گرفتاریوں کے دوران بد ترین تشدد کرتے ہوئےصہیونی انتظامی جیلوں میں نظر بند کر تے ہوئے سنگ دلانہ اذیتیں دی جاتی ہیں۔