(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی فورم اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے دل جیت لئے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے سفیر أحمد أمين ربعی نے مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے غیر متذلزل موقف کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر فلسطین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق القدس الشریف کو اپنا دارالحکومت بنانے کے لئے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جس نے فلسطینیوں کے دل جیت لئے۔