(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ صحت کے حکام، پولیس کے افسران، محکمہ اوقاف کے مندوبین، علما کرام اور دیگر سیاسی اور سماجی سرکردہ شخصیات اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مساجد میں نمازیوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے، مساجد میں سینی ٹائرز کا اہتمام کرنے، گھروں سے جائے نمازیں ساتھ لانے اور خطبہ جمعہ کو 15 منٹ میں ختم کرنے کی تاکید کی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے۔