• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں ‌یہودیوں کے لیے مکانات کی منظوری، یورپی یونین کی مذمت

ہفتہ 31-01-2015
in فلسطین
0
plf EU-condemns
0
SHARES
0
VIEWS

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں غرب اردن القدس میں یہودی آباد کاروں‌ کے لیے مکانات کی تعمیر کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی مساعی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یورپی یونین کی ہائی کمشنر برائے خارجہ، سیاسی اور سیکیورٹی امور فریڈیریکا موگرینی نے برسلز سے جاری ایک بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی شہریوں میں یہودی تعمیرات کی کوئی حد مقرر کرے۔

انہوں ‌نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ طور پر توسیع پسندانہ سرگرمیاں امن وامان کو تباہ کرنے کی گہری سازش ہیں اور اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ‌ میں قیام امن کی راہ میں ‌مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

مسز مورگینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل تحمل اور برداشت سے کام لے اور جذباتی انداز میں توسیع پسندانہ کاموں کا سلسلہ بند کرے۔ ایسے طریقے نہ اخیتار کیے جائیں جس کے نتیجے میں خطے میں مزید کشیدگی جنم لیتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے جمعہ کے روز بیت القدس اور غرب اردن میں‌ ساڑھے چار سو مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔ ان میں سے 102 مکانات مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں‌ قائم یہودی کالونی "کریات اربع”، 156 مکانات الفیہ منشیہ کالونی اور 114 مکانات بیت المقدس میں تعمیر کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ 93 مکانات جنوبی بیت المقدس میں گیلو کالونی میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.