فلسطین کے مقبوضہ شہر عکا میں نامعلوم افراد نے خنجر کے پے درپے وار کرکے ایک یہودی آبادکار شدیدزخمی کردیا۔ مجروح کو جسم کے بالائی حصے میں زیادہ گہرے زخم آئے ہیں۔
اسرائیل کے ایک عبرانی نیوز ویب پورٹل’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ ہفتے کے روز عکا شہر میں پیش آیا۔ زخمی یہودی کو نھاریا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیانکی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس ضمن میں تاحال کسی شخص کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
