• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں نے تاریخی قبرستان ملیا میٹ کر دیا

ہفتہ 14-04-2012
in فلسطین
0
plf israeli_grave
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_grave

قابض اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تاریخی آثارکو مٹانے کی شرمناک مہم بدستورجاری ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لے گئے

 

شہر”حیفا” کے تاریخی قبرستان میں موجود قبروں کو بلڈوزروں کے ذریعے کھود ڈالا۔ اسرائیلی فوج کے اس مکروہ اقدام پرفلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کی مختلف پیشہ ور تنظیموں نے حیفا میں عزالدین القسام نامی قبرستان میں میتوں کی بے حرمتی کے واقعے کو”سنگین جرم”قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حیفا میں الشیخ قصبے کے تاریخی قبرستان عزالدین القسام شہید قبرستان کی بے حرمتی اور قبروں کو اکھیڑنا اسرائیلی حکومت کی فلسطین سے اسلامی آثارکو ختم کرنے کی شرمناک اور شرانگیز مہم کا حصہ ہے۔
حیفا میں مقامی فلسطینیوں کی قائم تنظیم نے القسام قبرستان کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سوسائٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے مقدس مقامات، مساجد اور قبرستانوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت اقدامات ہیں۔ القسام قبرستان کی بے حرمتی کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ یہ مقبوضہ علاقوں میں یہودیت کے فروغ کے لیے کئی عشروں سے جاری صہیونی شرانگیز مہم کے تسلسل کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نبی صالح قبرستان، حیفا کے قبرستان اور دیگرمقامات پرفلسطینیوں کے تاریخی قبرستانوں کی بے حرمتی نے صہیونی مجرمانہ ذہنیت کودنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ صہیونیوں کے سنگین عزائم ایک ایک کرکے دنیا کے سامنے بے نقاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.