اسرائیل کے زیرانتظام میونسپل کارپوریشن کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مزید یہودی آبادکاروں کو لانے کی منصونہ بندی کی جا رہی ہے-
ریڈیو ہیبرو سے بات کرتے ہوئے میونسپلٹی کے رکن نے کہا کہ اس نئی سکیم کے تحت مشرقی مقبوضہ بیت المقدسمیں میونسپلٹی کے زیرانتظام موجود کالونیوں میں موجود یہودی خاندانوں کو ازسرنو ایڈجسٹ کرکے نئے آبادکاروں کو لایا جائے گا- اس کے مطابق یہ منصوبہ مکمل طور پر بنجامین نیتن یاہو کی حکومت کے علم میں ہے اور اس اقدام کو تحفظ دینے کیلئے قانونی و دستوری طریقہ استعمال کیا جائے گا- دریں اثناء گزشتہ روز سماعت سے محروم بیسیوں بچیوں نے غزہ کے علاقے ڈاون ٹاون میں ایک بے نام شہید کی قبر پر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا- وزارت خواتین کے زیرانتظام اس مظاہرے میں شریک 40 سے زائد بچیوں نے اس معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا-