فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کےجنوب میں بیت صفافا کے قریب گیلو یہودی کالونی میں ایک اسرائیلی فوجی نے خود کو گولیاں مار کر خود کشی لی۔
اسرائیل کے امدادی اداے’’ڈیوڈ ریڈ کریسنٹ‘‘ کی جانب سے کاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 20 سالہ ایک فوجی اہلکار نے اپنی سرمیں پستول سے گولی ماری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تاہم واقع کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کی تازہ رپورٹس کے مطابق فوج کے ادارے میں خود کشی کے رحجان میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2011 ء سے رواں سال کے وسط تک 409 یہودی فوجیوں نے خود کشی کی۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ اوسطا 120 یہودی فوجی خود کشی کرتے ہیں جبکہ پچھلے تین سال میں فوجیوں میں خود کشی کی 06 ہزار کوششیں ناکام بنائی گئیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
