• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کے بلدیاتی انتخابات، سیاسی جماعتیں فتح کی دھاندلی سے خائف

ہفتہ 13-10-2012
in فلسطین
0
vote box
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 20 اکتوبر کو مغربی کنارے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت الفتح بڑے پیمانے پر دھاندلی کا ارتکاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ الفتح نے مغربی کنارے میں الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلوں کو

بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت الفتح صدر محمودعباس اور وزیراعظم سلام فیاض کی حکومت کا اثرو رسوخ استعمال کرتےہوئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اب یہ بلدیاتی انتخابات شفاف ہونے کے امکانات کم سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔
 
فلسطین پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل بسام الصالحی نے جمعرات کے روز رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ فتح نے الیکشن کمیشن سے سیکیورٹی عہدیداروں کے ووٹ ڈالنے اورپولنگ مراکز میں موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل کرلی ہے، جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ مغربی کنارے میں ہونے والے یہ انتخابات اب غیرشفاف ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بائیں بازو کی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ووٹ اور پولنگ مراکز میں موبائل فون کے استعمال کی اجازت دینے کے فیصلوں پر نظرثانی کرے ورنہ ان دونوں سہولتوں کی فراہمی کا مقصد فتح کے لیے دھاندلی کی راہ کھولنے کے مترادف ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کی سیاسی جماعتوں بالخصوص بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے گروپوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فتح کی من مانی شرائط تسلیم کرکے اپنی شفافیت اور غیرجانب داری کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے اور اب فلسطینی عوام کا موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔
 
پیلز پارٹی کے رہ نما بسام صالحی نے انکشاف کیا ہے کہ دھاندلی کی سازشیں الیکشن کمیشن پراثرانداز ہونے تک محدود نہیں ہیں بلکہ  فتح کے نامزد بلدیاتی نمائندوں نے مختلف شہروں میں لوگوں سے ووٹ خریدنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ووٹ خرید کیے جانے کی روایت نے نہ صرف الیکشن کمیشن کے کرادر پرسوالیہ نشانہ چھوڑے ہیں بلکہ فتح کے سیاسی کیرئیر کو بھی داغدار کیا ہے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.