فلسطین میں صہیونی فوج کی سرپرستی اور حکومتی شہہ پر انتہا پسند یہودیوں کے فلسطینیوں کی املاک پر منظم حملے جاری ہیں۔
ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شمالی شہروں سلفیت اور قلقیلیہ میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے کھیتوں میں کھڑی کئی ایکڑ پر مشتمل فصلوں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ شرپسند یہودی گروپ قلقیلیہ اور سلفیت کےدرمیان میں وادی قانا کی ‘‘عمنائیل’’ یہودی کالونی سے آئے تھے۔ جنہوں نے کھڑی فصلوں پر پٹرول چھڑکا اور دیا سلائی سے آگ لگا دی۔ پلک جھپکتے ہی آگ نے کئی کھیتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آگ لگانے والے یہودی وہاں سے فرار ہو گئے۔فلسطینیوں کو کھڑی فصلوں میں لگی آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ عینی شاہدین کےمطابق کھیتوں میں گندم اور چاول کی فصلیں کاشت کی گئی تھیں۔ جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
