(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مغربی کنارے کے قریب غیر قانونی یہودی آبادی میں دھماکہ،ایک یہودی آباد کار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے قریب قائم غیر قانونی یہودی بستی دولیو میں بم دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق بم دھماکہ گرنیڈ کا ہے ،دوسری طرف ایک اسرائیلی چینل نے الزام عائد کیا ہے کہ گرنیڈ فلسطینی نوجوان کی طرف سے یہودی بستی پر پھینکا گیا تھا۔
دوسری طرف دھماکے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی جگہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔