فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سوموار کے روز فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کارون کے درمیان ایک دوسرے پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں اطراف میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کی شام مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی قصبوں بورین اور مادما میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں پر یہ حملہ یتسھار کالونی کے قریب کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگ باری کرنے والے یہودی شرپسندوں کی تعداد درجنوں میں تھی اور وہ چھپ چھپ کر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔
ادھر نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں فلسطینی شہریوں نے ایک یہودی بس پر سنگ باری کی تاہم اس میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔ فلسطینیوں کی سنگ باری ایک دوسرے واقعے میں متعدد یہودی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر نابلس میں صہیونی فوجی نے ایک فلسطینی نوجوان کو دکان بند کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
