• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں نے مفاہمت کا باب بند کر دیا: ابو مرزوق

پیر 06-02-2012
in فلسطین
0
plf close_israel
0
SHARES
0
VIEWS

plf close_israel

فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نےکہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے جاری سیاسی گرفتاریوں نے مفاہمت کا باب بند کر دیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ حماس اردن کے ساتھ نئے تاریخی تعلقات کا اغاز کرنا چاہتی ہے۔ گذشتہ ہفتے حماس کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل اور دیگر رہ نماؤں کی دوحہ آمد حماس اوراردن کے مابین تاریخی تعلقات کا از سرنو آغاز ہے۔
حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ ان کی جماعت مسئلہ فلسطین اور قومی مفاہمت سے پشت نہیں موڑ سکتی۔
حماس مفاہمت کے تمام معاملات کو تفصیل کے ساتھ اور نہایت تکمیل کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان موجودہ مفاہمتی بات چیت کمزور ہے کیونکہ مغربی کنارے میں فتح کی حکومت کی نگرانی میں حماس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں مفاہمت کے عمل میں رکاوٹ ہیں۔
ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے مغربی کنارے میں سلام فیاض کی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سےانتقام کی پالیسی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس دسمبر میں حماس اور فتح کی مرکزی قیادت کے مابین مفاہمتی مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ آئندہ سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا، لیکن اس عہد کے باوجود مغربی کنارے میں حماس کے سیاسی کارکن، اس سے وابستہ علماء، مساجد کےآئمہ، جامعات کے طلباء اور دیگر کاروباری اور مختلف شعبوں سے وابستہ ارکان کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا جاتا ہے۔ حماس کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے سے مفاہمت کاعمل تعطل کا شکار رہ سکتا ہے۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اور فتح کی قیادت کو تمام قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ صدر محمود عباس ایک جانب یہ بیان جاری کرتے ہیں کہ قومی حکومت کا سربراہ اتفاق رائے سے منتخب ہو گا جبکہ نجی محفلوںمیں وہ یہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ قومی حکومت کے لیے ان کے پاس سلام فیاض سے بہتر کوئی دوسری شخصیت نہیں ہے۔
اردن اور حماس کے درمیان تعلقات کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اردن کے ساتھ نئے اور تاریخی تعلقات کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ گذشتہ ہفتے حماس کی قیادت کی اردن آمد انہیں نئے تعلقات کے آغاز کے سلسلے میں تھی۔ اردن بھی حماس کے ساتھ برابری اورباہمی احترام کے اصول کے تحت تعلقات کا خواہاں ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.