قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے لئے علی الصبح ایک بڑے پیمانے پر حراستی مہم کا آغاز کردیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی حراست میں لے لئے گئے تھے۔
بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں نے الخضر گائوں میں دو گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو اس کے آبائی گھر سے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ فوجیوں نے اس شہری کی حراست کے دوران اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کو گہرے زخموں آئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے حال ہی میں رہائی پانے والے اسیر نبیل ابو طاحون کے گھر پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے سوئے ہوئے نبیل پر رائفل کے بٹ سے وار کئے اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔ نبیل ابو طاحون کو کچھ گھنٹے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں رہا کردیا گیا۔
نو فلسطینیوں کو رام اللہ، بیت لحم اور الخلیل سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ باقی دو فلسطینیوں کو جنین سے حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق دو فلسطینیوں کو نابلس اور قلقلیہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
