• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:صہیونی فوجی بھیڑیوں کی طرح فلسطینی مظاہرین پر پل پڑے، درجنوں زخمی

اتوار 15-07-2012
in فلسطین
0
plf west_point
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کےخلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہری صہیونی فوج کی مزید دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔

ہفتے کے روز مرکزی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاری کےخلاف نکالے گئے ہفتہ وار احتجاجی جلوس پراسرائیلی فوجی بھیڑیوں کی طرح پل پڑے۔ مظاہرین کو لاٹھیوں سے پیٹے اور ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکتے رہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے رکن یوسف ابو ماریا نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ الخلیل کے شمال میں بیت امر کے امر کے مقام پر صہیونی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نسلی دیوار کی طرف بڑھ رہے تھے۔ فلسطینیوں کی ریلی میں سینکڑوں افراد، خواتین اور بچے بھی شریک تھے جو نہایت جذباتی انداز میں صہیونی دہشت گردوں کےخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

یوسف ابو ماریہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے انہیں پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ مقامی شہری احتجاجی ریلی نہ نکالیں لیکن ہم نے ریلی کا انتظام کیا تھا اور ہم نے ہفتہ وار احتجاج کرنا تھا، جس کے لیے ہم نے”کرمی سور” نامی یہودی کالونی کے قریب جمع ہو کرپرامن احتجاج شروع کیا لیکن صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.