• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:بیت لحم میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری

جمعہ 10-02-2012
in فلسطین
0
plf new_project
0
SHARES
0
VIEWS

plf new_project

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کےمطابق قابض اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

 

یہ یہودی کالونی بیت لحم میں غوش عتصیون کالونی کے قریب تعمیر کی جائے گی۔
اسرائیلی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری وزیردفاع ایہود باراک نے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سےسنہ 1984ء میں بیت لحم کے جنوب میں ایک یہودی کالونی کی تعمیر کے لیے جگہ مخصوص کی تھی۔ جسے”عفعوت” کالونی کا نام دیا گیا تھا تاہم اس کی تعمیر کے لیے وہاں مکانات کی تعمیر کی پہلی مرتبہ اجازت دی گئی ہے۔
سنہ 1997ء میں "افرات”فوجی کیمپ کے آس پاس اس جگہ کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم مقامی یہودی آباد کاروں کی جانب سے اعتراضات کے بعد اس جگہ کوعام یہودی آباد کاروں کے لیے مخصوص کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ جگہ خالی پڑی تھی جہاں اب بیرون ملک سے یہودیوں کو لا کر آباد کیا جائے گا۔
گذشتہ ماہ مقامی یہودی کالونیوں کے نگران "یائرولف” نے وزارت دفاع کو درخواست دی تھی کہ وہ "افرات” کیمپ کے لیے خاص کردہ جگہ کو یہودی آباد کاروں کےاستعمال میں لانے کی اجازت فراہم کریں جس کے بعد وزیردفاع نے یہاں یہودیوں کے لیے بستی تعمیر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.