• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، تین افراد گرفتار

پیر 14-01-2013
in فلسطین
0
plf palestines
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ جنین اور بیت لحم کے شہروں میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیا ن خوفناک جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر نابلس شہر میں صہیونی اہلکاروں نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین شہر کی مختلف کالونیوں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔ کئی افراد کو زدوکوب کیا گیا جس پر مشتعل شہریوں اور صہیونی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک مطلوب شخص کی تلاش میں بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی جس پر شہر کی مشرقی کالونی میں فلسطینیوں کی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ خوفناک جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے مجدی خضر اغباریہ نامی تیس سالہ فلسطینی کے گھر پر چھاپہ ماراکر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ہے۔

مغربی کنارے کے دوسرے شہر بیت لحم کے شمالی علاقے قبہ راحیل میں بھی اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں جب اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے پر دھاوا بول دیا ۔ فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے صہیونی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کی زد میں آکر ایک اسرائیلی فوجی کے کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ جوابی کارروائی میں صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوانوں پر ربڑکی گولیوں اور اشک آور گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کردی۔

مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں پیرکی علی الصبح اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیاں کرکے تین مختلف مقامات سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے جنوبی علاقے الجبل پر بولے گئے ہلے میں القیم خاندان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اورعماد نھاد نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح کی کارروائیوں میں مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان دونوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.