مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ایک فوجی کنٹرول ٹاور پرفلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے کل اتوار کو شمالی رام اللہ میں جلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب لگائے گئے کنٹرول ٹاور پر سنگ باری کی۔ سنگ باری کرنے والے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے ان پراشک آور گیس کی شیلنگ کی، اسکے ساتھ بھاری آوازپیدا کرنے والے بم پھٹائے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے جلزون کیمپ کے قریب مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کوپکڑنے کے لیے کارروائی۔ جواب میں فلسطینی مظاہرین نے قابض فوج پربھی پتھراؤکیا۔ شہرکی سڑکیں کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنی رہیں۔
خیال رہے کہ یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے قائم کردہ اسرائیلی فوج کا کنٹرول ٹاور فلسطینیوں کے قتل کے لیے صہیونی فوج کا ایک مورچہ ثابت ہوا ہے۔ ماضی میں اس ٹاور سے قابض فوجیوں نے گولیاںمارکرکئی نہتے فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔ ایک ماہ قبل بھی اسی ٹاور سے چلنے والی گولی سے ایک پندرہ سالہ لڑکا وجیہ الرمحی شہید ہو گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
