فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی نوآباد کاروں کےفلسطینیوں پر تشدد سے کم سے کم ایک فلسطینی شدید زخمی ہو گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی نابلس میں "یتزھار” کالونی سے تعلق رکھنے والے یہودی انتہا پسندوں نے ہفتے کے روز فلسطینی کسانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کاشت کاری میں مصروف تھے۔ انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگادی اور انہیں دیر تک زدو کوب کرتے رہے۔
عینی شاہدین کےمطابق فلسطینی شہری عوریف کے مقام پر اپنےکھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک یہودیوں کا ایک مسلح گروپ ان کے سرپر آپہنچا،انتہا پسندوں نے بغیر کچھ پوچھے ایک فلسطینی شہری کو مکنوں اور لاتوں سے تشدد شروع کردیا۔، جس کے بعد فائرنگ کرکے اسےشدید زخمی کردیا گیا۔ اس وقت صہیونی فوج اور پولیس بھی کچھ ہی فاصلے پر موجود تھی لیکن اس نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔ زخمی فلسطینی کو نابلس کی ایک اسپتال میں لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

