فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں یعبد کے مقام پر ایک اسرائیلی بس پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے پٹرول بموں سے حملہ کیا ہے تاہم حملے میں کسی قسم کے نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی مغربی کنارے میں یعبد قصبے کی ایک مصروف شاہراہ پراس وقت پیش آیا جب فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کو لے جانے والی ایک بس پر پٹرول بموں سے حملہ کر دیا۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی فوج موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں ایک بارودی سرنگ بھی ملی ہےجسے یعبد کی اسی مصروف شاہراہ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
