• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا تشدد کئی شہری زخمی

ہفتہ 17-12-2011
in فلسطین
0
plf west
0
SHARES
0
VIEWS

plf west

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین اور صہیونی فوج کےدرمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، معصرہ، بلعین اور الخلیل کے مغربی شہر بیت کاحل میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کی تعمیرکےخلاف ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودیوں کے ہاتھوں فلسطین میں مساجد کی شہادتوں کے وقعات کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
اطلاعات کے مطابق مغربی الخلیل کے علاقے بیت کاحل میں یہودی فوجیوں نے فلسطینیوں کی ایک ریلی پر جارحانہ اندازمیں تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا۔
ادھر بلعین سے فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے ایک ٹی وی کا کیمرہ مین زخمی ہو گیا۔ معصرہ کےعلاقہ میں ایک احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج کی لاٹھی چارج کیا، جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق معصرہ اور بلعین کے مقامات پریہودی فوجیوں نے ربڑمیں لپٹی آہنی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔ جس سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں رام اللہ کے ایک مرکزی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.