اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مقامی فلسطینی شہریوں کو مکانات مسماری کے تازہ نوٹس جاری کیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس کے جنوب مشرقی قصبے عقربا میں صہیونی فوجیوں نے ایک مقامی شہری فراس ابو لحیہ کو ان کی بکریوں کا ایک باڑا اور ایک رہائشی مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہےکہ عقربا میں تعمیر کردہ مکانات غیر قانونی ہیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی ایک ماہ قبل صہیونی سول انتظامیہ کی جانب سے عقربا میں بکریوں کا ایک باڑا مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم مقامی شہریوں نے اس پرعمل نہیں کیا جس کے بعد فوج کے ذریعے نوٹس دیا گیا اور ہے کہا گیا ہے کہ نوٹس ملنےکے بعد ایک ہفتے کے اندر انہیں مسمار کیے جائیں۔
