• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: صہیونی فوج کی اندھا دھند آنسو گس کی شیلنگ، درجنوں زخمی

اتوار 26-02-2012
in فلسطین
0
plf shelling
0
SHARES
0
VIEWS

plf shelling

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیل کی یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے تعمیر کردہ نسلی دیوار کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران صہیونی فوج کے تشدد سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل کے علاقے بیت امر میں ہفتے کے روز فلسطینی شہریوں نے نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کی توسیع کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکلا، جس میں غیرملکی شہریوں اور انسانی حقوق کے مندوبین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے ان پر اشک آور گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کی گولیوں کی بھی بوچھاڑ کی اور کئی شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ جنہیں موقع پر فوری امداد فراہم کی گئی، جبکہ کئی افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی فوجی بیت امرمیں آبادی کے اندرگھس گئے تھے اور مکانوں کی آڑ لے کر فلسطینی مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے پھینک رہے تھے۔ کئی افراد کو پکڑ کر بھی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مظاہرین بھی سخت مشتعل دکھائی دے رہےتھے اور وہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کے جواب میں نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کے تسلسل کے خلاف سخت نعرے لگا رہے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.