اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مسلسل دوسرے روز بھی مغربی کنارے کے شہر نابلس پر دھاوا بولا اور شہر کے مغربی علاقے ”الجنید” میں نئے اکیڈمک زون میں طلبہ کے ہوسٹلز میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ہے۔
ذرائع نے ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد علاقے میں گھس آئی اور گشت کرنے لگی۔ اہلکاروں نے طلبہ کے رہائش گاہوں والی گلیوں پر حملے کیے اور ہوسٹلز کے اندر گھس کر تلاشی لیتے رہے۔ اسلحہ اور پولیس کو مطلوب افراد کی تلاش میں کئی رہائش گاہوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
بہ قول ذرائع کارروائی کے دوران صہیونی اہلکاروں نے ساؤنڈ بم اور اشک آور گیس کے شیلوں کی بوجھاڑ کردی جس سے متعدد شہری شدید زخمی ہوگئے اور دم گھٹنے سے تکلیف میں مبتلا رہے۔ اس دوران ایمبولینسز کو بھی دیر گئے تک علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
