اسرائیلی حکومت کی ہاؤسنگ اینڈ بلڈنگ کی وزارت کے مطابق وزارت نے مقبوضہ بیت المقدس اور دو یہودی بستیوں مودیعین اور کفار سابا میں یہودیوں کو بسانے کے لیے مزید پانچ ہزار رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ان رہائشی یونٹس میں سے ساڑھے سات سو یونٹس یہودی بستی ’’ھار حوما‘‘ اور پینسٹھ ’’بسغات زئیف‘‘ میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ دونوں یہودی بستیاں گرین لائن سے باہر ہیں،جس کا مطلب ہے کہ یہ چار جون 1967ء کی نام نہاد اسرائیلی حدود میں نہیں آتیں۔