رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد سلیم نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ہماری، ماؤں، بہنوں، بچیوں ،بچوں اور بوڑھوں پر مسلط درندہ صفت صہیونی ان پربدترین مظالم ڈھا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر فلسطینیوں کے نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے مگر پورا عالم اسلام اور عرب ممالک غفلت کی چادر اوڑھے گہری نیند میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کا دفاع اور اس کے تحفظ کی ذمہ داری صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام مقدس مقام کے دفاع کا ذمہ دار ہے۔ فلسطینی قوم پوری اسلامی دنیا کی جانب سے دفاع قبلہ اوّل کے لیے کفارہ ادا کررہے ہیں۔
الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے نمائندہ اداروں کے ہاں منظور کی جانے والی قرار دادیں اور فیصلےفقط کاغذوں تک محدود ہیں۔ آج تک کسی ایک فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کی سرے عام بےحرمتی ہو رہی ہے مگر مسلم دنیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست آئے روز قبلہ اوّل کی بے حرمتی کےلیےقانون سازی کررہی ہے۔ فلسطینی شعائر اسلام پرآئے روز حملے ہو رہے ہیں حتیٰ کی فلسطین میں مساجد شہید کی جا رہی ہیں اور مساجد میں اذان دینے پربھی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ مگر عالم اسلام سب کچھ دیکھتے اور جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔