موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے فلسطینی حلقوں میں بحث و مباحثے اور اظہار رائے کے لیے فورم مہیا کرنے والی معروف ویب سائٹ ’’فلسطینی ڈائیلاگ فورم‘‘ پر شدید نوعیت کا سائبر اٹیک کیا ہے۔ جس کے بعد ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
ویب سائٹ کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق آزادی اظہار رائے کے جھوٹے دعویداروں نے ویب سائٹ پر شدید نوعیت کا حملہ کیا جس کے بعد کچھ دیر کے لیے ویب سائٹ کو بند کرنا پڑا، تاہم ادارے کے انجینئرز کی انتھک محنت کے بعد جلد ہی ویب سائٹ کی سروسز دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے ویب سائٹ کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آزادی اظہار، حریت فکر کے دشمنوں کی جانب سے اس ویب سائٹ کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ۔