• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

معذور فلسطینی پرصہیونی درندوں کے وحشیانہ تشدد پرعالمی میڈیا کا شدید رد عمل

بدھ 17-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0348
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں درندہ صفت صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں پر المناک تشدد کوئی نئی بات نہیں۔ فلسطینیوں پر تشدد کے ہولناک مظاہر آئے روز منظرعام پرآتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں الخلیل شہر میں یہودی دہشت گرد فوجیوں نے ایک پچاس سالہ جسمانی معذور فلسطینی کو اٹھا کر اس کی وہیل چیئر پرپٹخ دیا جس کے نتیجے میں سے سخت چوٹیں آئی ہیں اور اسپتال میں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ میں معذور فلسطینی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچی کو گولیاں مار کر اسے سڑک پرپھینک دیا، جس کے نتیجے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ اس موقع پر 50 سالہ معذور فلسطینی ماجد الفاخوری اپنی وہیل چیئرگھسیٹ کر اس کی طرف جانے لگا مگر صہیونی درندوں نے اس کی معذوری کا بھی خیال نہ کیا اور اسے اٹھا کر اس کی وہیل چیئرکے اوپر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں معذور شہری کو سخت چوٹیں آئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصاویر اور فوٹیج کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ صہیونی فوج کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک معذور فلسطینی کو کے ساتھ ہماری فوج کے اس وحشیانہ سلوک پراسرائیلی قوم بھی شرمندہ ہے۔ اسرائیلی عوام اس مجرمانہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

عبرانی اخبار نے اسپتال میں زیرعلاج ماجد الفاخوری سے رابطے کی بھی کوشش کرتے ہوئے ان کا رد عمل بھی معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔ الفاخوری کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا کوئی دکھ نہیں کیونکہ میری قوم کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے ساتھ اس سے بھی بدتر ہو رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے اپنے اداریے میں اس واقعے کو جگہ دی ہے اور لکھا ہے کہ ایک چودہ سالہ زخمی بچی کی مدد کی پاداش میں اسرائیلی فوجی افسر کی جانب سے معذور فلسطینی پر تشدد اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔

برطانیہ کے ایک دوسرے اخبار نے اس واقعے کو صہیونی وحشت و بربریت اور بزدلانہ اقدام قرار دیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.