• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

معاہدے کے باوجود ابوسیسی کی تنہائی برقرار، بھوک ہڑتال کی دھمکی

پیر 28-05-2012
in فلسطین
0
plf except
0
SHARES
0
VIEWS

plf except

اسرائیل کی جیل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے ایک فلسطینی شہری ضرار ابو سیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل جیلروں نے اس کی قید تنہائی ختم نہ کی تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

ضرار کا کہنا ہے کہ مصر کی ثالثی کے تحت فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال اس لیے ختم کی تھی تاکہ اسرائیل قید تنہائی میں ڈالے تمام اسیران کی تنہائی ختم کرے گا لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے کیونکہ معاہدہ ہونے کے باوجود کئی روز سے مجھے مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیالیس سالہ ضرار ابو سیسی نے کلب برائے اسیران فلسطین کے نمائندے سے جیل میں ملاقات کے دوران دھمکی دی کہ وہ دوبارہ بھوک پڑتال پرغور کر رہا ہے کیونکہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اس کے ساتھ کیے معاہدے پرتاحال عمل درامد نہیں کیا ہے۔ انسانی حقوق کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ضرار نے کہا کہ وہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ آخر کیوں اس کی قید تنہائی کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اسے تنہائی میں کیوں ڈالے ہوئے ہیں۔

فلسطینی اسیران نے کہا کہ اسرائیل نے قیدیوں کے ساتھ جب بھی کوئی معاہدہ کیا تو اس میں ضرور ڈنڈی ماری۔ باقی تمام قید تنہائی کے اسیران کی تنہائی ختم کی جا چکی ہے لیکن مجھے ابھی تک اسی حال میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینی اسیران نے ایک طویل بھوک ہڑتال کے دوران اسرائیلی حکام سے یہ مطالبہ تسلیم کرایا تھا کہ وہ قید تنہائی میں ڈالے گئے تمام اسیران کی تنہائی ختم کردے۔ اس کے علاوہ انتظامی حراست میں رکھے گئے تمام اسیران کو یا تو عدالتوں میں پیش کیا جائے یا انہیں رہا کیا جائے۔ اسرائیلی حکام نے اس معاہدے کے تحت نہ تو انتظامی حراست کے سزا یافتہ کسی قیدی کو رہا کیا ہے اور نہ ہی تنہائی میں ڈالے گئے اسیران کی تنہائی ختم کی گئی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.