فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے نکالی گئی ایک ریلی پرقابض فوجیوں نے اندھا دھند شیلنگ کی۔ چھ افراد ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 18 افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں موقع پر طبی امداد مہیا کی گئی۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جھڑپیں رات دیر تک جاری رہیں۔