• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصری مفتی اعظم نے عالم اسلام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی:عکرمہ صبری

ہفتہ 21-04-2012
in فلسطین
0
plf sabri
0
SHARES
0
VIEWS

plf sabri

مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب شیخ عکرمہ صبری نے دیار مصرکے مفتی اعظم شیخ علی جمعہ کے اردن کے ایک شہزادے کے ہمراہ اسرائیلی شرائط کے تحت قبلہ اول کے دورے کی ایک مرتبہ پھرمذمت کی ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پرچی پرمقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کرنے والے مصری مفتی اعظم علی جمعہ نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصرکے مفتی اعظم نے ان خیالات کا اظہار نماز جمعہ کےاجتماع سےخظاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ علی جمعہ نے مسجد اقصیٰ کے اپنے دورے کے بارے میں جھوٹی باتیں بتائیں اور دروغ گوئی سے کام لیا ہے جس پروہ ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مصری مفتی نے بیت المقدس کا اسرائیلی قبضے کے سائے میں دورہ کرکے تمام محارم کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور قبلہ اول کی زیارت کے سلسلے میں تمام مجوزہ طریقوں کو پامال کیا ہے۔ انہوںنے کہ شیخ علی جمعہ نے اپنے دورے کے بعد مصری عوام اور پوری مسلم امہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وہ ایک عالم دین ہوکرمسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ انہیں اسرائیلیوں نے کوئی پروٹوکول نہیں دیا لیکن میں نے خود دیکھا کہ اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکار شیخ علی جمعہ کے آگے اور پیچھے چل رہے تھے۔
شیخ عکرمہ کا کہنا تھا کہ وہ شیخ علی جمعہ سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آیا انہیں اس دورے سے کیا حاصل کیا۔ کیا ان کے دورے سے فلسطینیوں کو ان کے غصب شدہ حقوق مل گئے یا ان پرمظالم کم ہوگئے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی راہ ہموار ہوگئی۔ ان میں سے کوئی ایک فائدہ بھی نہیں ہوا البتہ ان کی آمد کا فائدہ اسرائیلیوں کو ہوا اور وہ دنیا میں اپنی گرتی ساکھ کو بحال کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ مفتی مصرشیخ علی جمعہ نے گذشتہ بدھ کو اردن کے راستے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا جس پرمصر، فلسطین اور عالم اسلام میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.