مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کیا اورعید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
صدرمرسی نے اسماعیل ھنیہ کو بتایا کہ مصر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں۔ انہوں نےفلسطینی رہنما کو یقین دلایا کہ مصر، ہمشہ غزہ کے ساتھ دے گا۔ انہوں نے مصری عوام کی جانب فلسطینی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
