حماس کی سیاسی بیورو کے رہنما محمود الزھار نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور مصری خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعلقات ابھی تک جاری ہیں۔
پیر کے روز ایک عرب ٹی وی کو دئیے جانے والے بیان میں زھار نے کہا ہے کہ ان کی تحریک مصر میں صدارتی الیکشنز کے بعد سیاسی صورتحال میں سکوت کی منتظر ہے تاکہ نئی مصری قیادت سے اچھے تعلقات قائم کئے جائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کو حماس نے مثبت طور پر لیا ہے اور حماس اور مصر کے درمیان تعلقات آنے والی مصری قیادت کے موقف کو دیکھنے کے بعد واضح کیا جائے گا۔
حماس رہنما نے اس موقع پر اس بات کی تردید کی کہ حماس کے مصر میں مرکزی دفاتر یا کوئی سرگرمی ہے اور کھلا چیلنج کیا کہ کوئی شخص بھی حماس کے سیناء میں ہونے والے واقعات کے ساتھ تعلقات جوڑ دے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصری حکام خود یہ کہہ چکے ہیں انصار بیت المقدس کا حماس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصری حکام نے ابھی حال ہی میں رفح بارڈر سے جانے والے حرم جانے والے فلسطینیوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ سرنگوں کا استعمال نہ کیا جائے مگر رفح کراسنگ کو بھی مستقل بنیادوں پر کھول دینا چاہئیے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
