• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلم امہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہو: علامہ یوسف القرضاوی

جمعہ 07-11-2014
in فلسطین
0
plf risetodefend
0
SHARES
1
VIEWS

قطر کے ممتاز عالم دین اور عالمی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ یوسف القرضاوی نے خبردار کیا ہے کہ یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر روز مرہ کی بنیاد پر بڑھتے حملے صورت حال کی سنگینی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس لیے پوری مسلم امہ اور عرب اقوام دفاع قبلہ اول کے لیے فوری اور موثر حکمت عملی وضع کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے دوحہ میں علماء کونسل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بیت المقدس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور قبلہ اول پر یہودیوں کی یلغار کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے عالم اسلام کے علماء پر زور دیا کہ وہ مساجد اور منبرو محروب سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ایک ایک فرد کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

علامہ یوسف القرضاوی نے عالم اسلام کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے بارے میں اختیار کردہ غفلت پرمبنی پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں کے حکمران اب غفلت کی چادر اتار پھینکیں۔ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مل کرصہیونی دشمن کے جبرو تشدد کا خاتمہ کرتےہوئے قبلہ اول کو صہیونی پنجے سے آزاد کرائیں۔

سرکردہ عالم دین نے جہاں عالم اسلام کے حکمراں طبقے اور علماء کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا وہیں انہوں نے اپنے بیان میں مسلم امہ کے نوجوانوں کو بھی دفاع قبلہ اول کے لیے اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایک مسلمان بھی دفاع قبلہ اول کی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتا ہے۔ یہ تمام مسلمانوں کی انفراد اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

علامہ یوسف القرضاوی نے فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے ظلم وستم کو تاریخ کا بدترین تشدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں‌بھی فلسطینی ایک جابراور غاصب ریاست کے ہاتھوں تاریخ کے بدترین ظلم کا سامان کر رہے ہیں۔ ان کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ فلسطینیوں سے نسلی امتیاز برتا جاتا اور انہیں صہیونی نیچ ذات تصور کرتے ہیں۔ ان مظالم کے باوجود فلسطینی عوام کا صبر اور حوصلہ قابل تحسین ہے۔ فلسطینی صہیونی مظالم بھی برداشت کررہےہیں اور دفاع قبلہ اول کی فرنٹ لائن پربھی کھڑے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.