• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی جگہ ملٹری پُل کی تعمیر کا انتباہ

بدھ 01-08-2012
in فلسطین
0
plf military bridge
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی مختلف مذہبی اور سیاسی شخصیات نے اجتماعی طورپر خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی راہ داری مسمار کرکے اس کی جگہ ملٹری پُل کی تعمیر کی سازش کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت بیت المقدس کو یہودیانے بالخصوص مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی جگہ ایک نیا خطرناک ڈرامہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو اپنے نتائج کے اعتبار سے نہایت خطرناک ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی لیڈر شیخ رائد صلاح نے بتایا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کو مسمار کرنے کے بعد اس کی طرف آنے والی راہ داری پر ایک پل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ نیوز کانفرنس میں مسجد اقصیٰ کے خطیب ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری، سپریم عرب عوامی کونسل کے چیئرمین محمد زیدان، الفتح کے رہ نما اور جماعت کے القدس امور کے نگران حاتم عبدالقادر نے عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کو مراکشی دروازے کی راہ داری کی جگہ پُل کی تعمیر کی سازش سے باز رکھیں۔

نیوز کانفرنس میں صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی مسمار شدہ راہ داری اور اس کی جگہ پل کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائیوں کی تفصیلات اور ان کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔ یہ کھدائیاں حال ہی میں کی گئی ہیں جو پہلے تو خفیہ تھیں تاہم انہیں علی الاعلان شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.