مسجد اقصیٰ کے خطیب ڈاکٹر عکرمہ صبری کل پیر کے روزایک روزہ دورے پر اردن پہنچے ہیں جہاں وہ آج منگل کو مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے ہاتھوں درپیش
چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام اردن کی انجینئرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ عکرمہ صبری اردنی تنظیم کی دعوت پر پیر کو عمان پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ عبداللہ عبیدات، اخوان المسلمون کے کنوینئر ڈاکٹر ھمام سعید، پیپلز یوت پارٹی کے رہ نما ڈاکٹر سعید ذیاب اور دیگر قوم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ یہ تمام شخصیات آج ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
