• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں صہیونی کلچرل سینٹرکی تصاویر منظرعام پر!

جمعرات 16-07-2015
in فلسطین
0
plf aqsa-basement
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کھدائیوں کی خبریں تو آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں مگر حال ہی میں قبلہ اول کی بنیادوں تلے تیار کیے گئے وسیع وعریض کمروں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن سے قبلہ اول کو لاحق خطرات کا بہ خوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے امور کی کوریج کرنے والے ادارے”کیوپریس” نے اپنے کیمروں میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے تیار کیے گئے یہودی ہالوں کی تصاویر محفوظ کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہال مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے ہیں، انہیں یہودی آباد کاروں کی سیرو تفریح کے علاوہ مختلف تقریبات اور اجلاسوں کی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

"کیوپریس” کے مطابق زیرزمین کھدائی کے بعد تیار کیے گئے ہالوں کی سطح پر حمام العین، باب المطہرہ، تاریخی ستون، تاریخی پتھر اور اموی، ممالیک اور عثمانی دور کی عمارتوں کے کھنڈرات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے تیار کردہ ہال کو "دیوار گریہ ارتھ فنڈ” کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایک بڑا کانفرنس ہال ہے جس سے متصل کئی کمرے جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ان میں کرسیاں، میز، روشنی کے لیمپ رکھے گئے ہیں۔ اندر سے قیمتی لکڑی سے آرائشی کام کیا گیا ہے۔ مرکزی ہال کے اندر بہترین سائونڈ سسٹم بھی نصب ہےجس میں یہودی آباد کار مختلف نوعیت کی ثقافی تقریب منعقد کرتے ہیں۔
اندرونی ہال اور کمرے تین گیلریوں سے متصل ہیں، جن میں بجلی کے فانوس بھی موجود ہیں۔ ان گیلریوں کے درمیان ستون ہیں جن کے آس پاس ہال کا رقبہ 400 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.