• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ پر حملہ آور یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

جمعہ 23-12-2011
in فلسطین
0
plf attack_on_israel
0
SHARES
0
VIEWS

plf attack_on_israel

مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے قبلہ اول کو ان دنوں غاصب یہودیوں کی جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ جمعرات کے روز یہودیوں کی بڑی تعداد نے اپنی مذہبی عید کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر حملے کی کوشش کی ہے جسے فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز یہودی آبادکاروں کے کوئی تین الگ الگ ڈنڈہ بردار گروہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے اس کے احاطے میں داخل ہوئے جہاں پہلے سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرپسند یہودیوں نے فلسطینیوں پرحملے کی کوشش کی تاہم فلسطینیوں نے جوابی کارروائی کر کے یہودیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اس کے بعد کوئی پچاس کے قریب یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، جس میں متعدد فلسطینی زخمی بتائے جاتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ میں موجود شہریوں اور اس کے محافظوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہودیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی ناکام سازش کو ناکام بنا دیا ہے تاہم یہودی فلسطینیوں کی موجودگی کے باعث سخت غصے میں ہیں اور وہ دوبارہ مسجد اقصیٰ پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ میں یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب یہودی ان دنوں اپنے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی "الحانوکاۃ” نامی عید کی تقریبات منا رہے ہیں۔ یہودیوں نے عید کی تقریبات کو مسجد اقصیٰ میں منانے اور قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے فلسطین بھرمیں پھیلے تمام یہودیوں کو یہاں جمع ہونے کی دعوت دی ہے۔
یہاں یہ امر واضح رہے کہ یہودیوں کے ہاں آئے روز مذہبی ایام کی تقریبات کی آڑ میں قبلہ اول پر حملے اور اس کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ قبل ازیں یہودی آباد کاروں نےاپنی مذہبی عید کی آمد کے موقع پر مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار کی دیواروں پراسلام اور مسلمانوں کےخلاف نازیبا الفاظ کی چاکنگ بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ فیس بک اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انتہا پسند گروپوں کی جانب سے یہودیوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ دسمبرکے آخری ہفتے میں ہونے والی عید الانوار کی تقریبات مسجد اقصیٰ میں منائیں۔ مسجد اقصیٰ میں آنے والوں کے لیے طعام اور قیام کا بھی بندو بست کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.