(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کی پاداش میں تین فلسطینیوں کو پانچ روز کیلئے اپنے گھروں میں نظر بند کردیا۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کےضلع سلوان کی ایوب کالونی کے رہائشی تین فلسطینی شہریوں مہدی خضوری، عامر المحتسب اور عبد عودہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی پاداش میں گرفتار کیا اور تفتیش کے نام پر حبس بے جا میں رکھنے کے بعد اپنے ہی گھر میں پانچ روز تک کیلئے نظر بند رہنے کی شرط پر رہا کردیا ۔