• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں معبد کے قیام کی صہیونی سازش کا مزیدہ پردہ چاک

پیر 19-08-2013
in فلسطین
0
plf 3 nushi
0
SHARES
0
VIEWS

مسلمانوں کے قبلہ اول میں اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند یہودیوں کی ملی بھگت سے ایک معبد کے قیام کی خبریں ان دنوں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ فلسطینی مقدس مقامات کیخلاف صہیونی سازشوں کو طشت ازم کرنے میں مصروف تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ” نے قبلہ اول میں یہودی معبد کے قیام کی سازش کے کچھ مزید انکشافات کیے ہیں۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے جس انتہا پسند گروپ کو مسجد اقصیٰ میں معبد تعمیر کرنے کا سرکاری سرٹیفکیٹ دیا تھا وہ اسرائیل میں موجود تمام یہودی مذہبی پیشواؤں اور مذہبی فرقوں کو اس سازش میں ہم خیال بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ گوکہ "ربانیم” نامی اس تنظیم میں بھی کئی یہودی ربی شامل ہیں تاہم وہ اس خطرناک سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام یہودی مذہبی گروپوں کی حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ ربانیم نے اپنے سازشی منصوبے کا آئیڈیا دیگر گروپوں اور مذہبی پیشواؤں کے سامنے بھی رکھ دیا ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد اقصیٰ کے اس مقام کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے جہاں یہودی ربی مبینہ طور پر ایک معبد کے قیام کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ یہ جگہ مسجد اقصیٰ کی جنوب مشرقی سمت میں مصلٰی مروانی کے داخلی راستے پرواقع ہے، جو مسجد اقصیٰ ہی کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر محمود ابو عطاء نے بھی صہیونی سازشی منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصٰی کی اراضی پر ایک یہودیوں کا ایک معبد تعمیر کرنے کی باضابطہ طورپر منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اس سازشی اسکیم کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب فلسطینی اور پوری دنیا کے مسلمان سانحہ مسجد اقصیٰ کی 44 ویں یاد کی تقریبات منا رہے ہیں۔

چوالیس سال قبل ایک انتہا پسند یہودی نے مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی سازش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ بھی اسی مہینے میں پیش آیا تھا اور آج یہودی معبد کی تعمیربھی کی منظوری بھی اسی مہینے میں دی گئی ہے۔

محمود ابو عطاء کا کہنا تھا کہ جو انتہا پسند یہودی ربی مسجدا قصیٰ کی زمین پر معبد کی تعمیر میں سرگرم عمل ہیں وہ مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مہم بھی پیش پیش رہے ہیں۔ یہودی مذہبی مدارس اور پیشواؤں نے سات ماہ قبل معبد کی تعمیر کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی۔ یعقوب ہائمن نامی یہودی ربی اس کمیٹی کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ نئی تنظیم کےقیام میں یہودی ربی”شموئیل الیاھو جو الصفد شہرمیں یہودیوں کے چیف ربی رہے ہیں ان کا نام صہیونی فاؤنڈیشن کے سربراہ کے لیے بھی تجویز کیا گیا تھا۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ قبلہ اول میں یہودی معبد کی تعمیر روکنے کے لیے جہاں عالم اسلام کو فوری متحرک ہونے کی ضرورت ہے وہیں فلسطینی عوام کے زیادہ سے زیادہ قبلہ اول سے رجوع کی بھی ضرورت ہے۔ مسلمان جتنے زیادہ تعداد میں زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں رہیں گے، یہودیوں کو اتنا ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صہیونی بزدل لوگ ہیں اور مسلمانوں کو زیادہ تعداد میں دیکھ کر کوئی سازشی اسکیم شروع نہیں کرسکتے۔

بشکریہ:مرکزاعلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.