الاقصی ٹرسٹ اور ہریٹیج فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کے گرد نواح اپنا تسلط مضبوط بنانے کے لئے وہاں جوہری تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو مکمل طور پر یہودی رنگ میں رنگا جا سکے۔
اس مقصد کے لئے مسجد اقصی کے اردگرد ایسی عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ منظر عام پر آیا ہے کہ جن کی تعمیر سے پورے علاقے کی اسلامی و دینی شناخت بری طرح گہنا جائے گی۔
اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں فاونڈیشن نے بتایا کہ حالیہ چند دنوں سے اسرائیل نے مسجد اقصی کے گرد سرنگین کھودنے کا کام تیز کر دیا ہے۔ یہ کھدائیاں مسجد کی مغربی اور جنوبی سمت میں جاری ہیں۔ ان کا خصوصی نشانہ مراکشی دروازے اور الاموی محلات کی سمت جانے والا راستہ اور وادی حلوہ کا مرکزی دروازہ ہے۔ سرنگوں کی کھدائی کا یہ سلسلہ علاقے میں نادر اسلامی ورثے کو پہلے سے پہنچنے والے نقصان کے علی الرغم جاری ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
